بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے کالے دھن
کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک جرات مند اور فیصلہ کن قدم کے طور پر 500 اور
1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرنے کے کیلئے وزیر اعظم
نریندر مودی کو آج مبارکباد دی۔ مسٹر اڈوانی نے یہاں جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہاکہ "میں مسٹر
نریندر
مودی کو کالے دھن کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک جرات مند اور فیصلہ کن قدم
اٹھانے کیلئے مبارکباد دیتا ہوں جس کے لئے بی جے پی ہمیشہ سے مصروف عمل اور
پرعزم رہی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک جوابدہ اور شفاف جمہوری نظام قائم کرنے
کے تقاضے کو ایک مؤثر سمت دی ہے جو بدعنوانی سے پاک اور عام آدمی کے تئيں
حساس ہو۔